مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ توانگ میں چینی اور ہندوستانی فوجیوں کے درمیان ہوئے پرتشدد تصادم معاملہ پر مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ انھوں نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں کہا کہ ’’9 دسمبر کو موجودہ حالت کو بدلنے کی کوشش (چین کے ذریعہ) ہوئی تھی۔ تصادم میں ہمارا کوئی فوجی جانبحق نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی فوجی سنگین طور پر زخمی ہوا ہے۔‘‘
پارلیمنٹ میں اپنا بیان دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’چین نے سرحد میں دراندازی کی کوشش کی تھی، لیکن ہندوستانی فوجیوں نے چینی فوجیوں کو پیچھے کھدیڑنے کا کام کیا۔ چینی فوجیوں کو پیچھے جانا پڑا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’دونوں ممالک کے درمیان فلیگ میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ ہم فوجیوں کی بہادری کو سلام کرتے ہیں۔‘‘
آپ کا تبصرہ