11 اگست، 2022، 5:22 PM

جگدیپ دھنکھڑ نے 14ویں بھارتی نائب صدر کے طور پر حلف لیا

جگدیپ دھنکھڑ نے 14ویں بھارتی نائب صدر کے طور پر حلف لیا

بھارتی صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کے اشوک ہال میں دھنکھڑ کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کے روز بھارت کے 14ویں نائب صدر کے طور پر حلف لیا۔ بھارتی صدر دروپدی مرمو نے راشٹرپتی بھون کے اشوک ہال میں دھنکھڑ کو نائب صدر جمہوریہ کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر مرکزی وزرا موجود رہے۔ اس موقع پر لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔

جگدیپ دھنکھڑ کو حال ہی میں نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ سبکدوش ہونے والے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی جگہ لیں گے۔ نائیڈو کی مدت کار گزشتہ روز ختم ہو گئی۔ جگدیپ دھنکھڑ نے این ڈی اے امیدوار کے طور پر نائب صدر عہدے کے لئے انتخاب لڑا اور حزب اختلاف کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا کو شکست دی۔

قبل ازیں دھنکھڑ مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے راج گھاٹ گئے اور گاندھی سمادھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں راج گھاٹ پر قابل احترام باپو کو گلہائے عقیدت نذر کرکے ہندوستان کی خدمت کرنے کی ترغیب ملی۔

News ID 1911962

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha