پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 7 روزہ دورے پر امریکی شہر نیویارک پہنچ گئے جہاں وہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں عالمی رہنماؤں اور واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔