مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہےکہسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے وزیرخارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نیو یارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا۔ بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں۔پنجاب کی غیر یقینی سیاسی صورت حال پر انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیاہے ، اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے۔ اسٹاک مارکیٹ مندی ،ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد زائد، آئل بل اور دواؤں کے پیسے نہیں، کیسےچلےگاپاکستان؟۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت کی تبدیلی ملک اورعوام کےگلےپڑگئی ہے۔ انٹرنیشنل ایجنڈاسامنےآناشروع ہوگیاہے۔ آئینی بحران ملک کی جمہوریت کےلیےخطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک معیشت کی تباہی سےٹوٹتےہیں، سرحدوں پر حملےسےنہیں۔ حکومت نام کی کوئی چیزنہیں، موت کےکنویں کی سرکس لگی ہوئی ہے۔ گورنرپنجاب ازخودڈی نوٹیفکیشن کافیصلہ آسانی سےنہیں کرسکتا۔
آپ کا تبصرہ