2 دسمبر، 2022، 9:07 AM

اسرائیل کے پاس انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی جواز نہیں، ایران

اسرائیل کے پاس انسانی حقوق کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی جواز نہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد، صہیونی نسل پرست اور غاصب حکومت کے پاس انسانی حقوق اور اس سلسلے میں دوسروں کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ دہشت گرد، صیہونی نسل پرست اور غاصب حکومت کو انسانی حقوق اور اس سلسلے میں دوسرے ممالک پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ انسانی حقوق ایک مقدس تصور ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس کے فروغ کو ایک اسلامی، انسانی، قانونی اور اخلاقی ضرورت سمجھتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے بہتر ہے کہ وہ انسانی حقوق کے اپنے شرمناک عمل کو دیکھتے ہوئے انسانی حقوق کو سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا چھوڑ دیں۔

کنعانی نے مزید لکھا کہ امریکی حکومت سمیت دیگر انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرنے والے مغربی انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار انسانی ضمیر کی عدالت میں قابل مذمت ہیں۔

News ID 1913461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha