29 اگست، 2024، 4:52 PM

17ہزار شہداء مغرب کے حمایت یافتہ گروہ "منافقین" کی دہشت گردی کا شکار ہوئے، ایران

17ہزار شہداء مغرب کے حمایت یافتہ گروہ "منافقین" کی دہشت گردی کا شکار ہوئے، ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: سترہ ہزار شہداء گروہ منافقین کی دہشت گردی کا شکار ہوئے جن کی حمایت انسانی حقوق کی دعویدار بعض مغربی حکومتوں نے کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا: 29 اگست شہید رجائی اور باہنر کی کی برسی کا دن ہے، مغرب کے حمایت یافتہ منافقین کے ہاتھوں اسلامی جمہوریہ ایران میں دہشت گردی اور "دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کا دن" ایران کی عظیم قوم کو تلخ اور ناقابل فراموش واقعات کی یاددہانی کراتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: منافقین جو عوام کے ووٹ سے انقلابی اور اسلامی نظام میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے دشمن کی سازش کے تحت آئے تھے، لیکن اس مقصد میں ناکام ہونے کے بعد انہوں نے پہلے عوام کے اندھے قتل کا سہارا لیا اور پھر اعلی سرکاری حکام کے منظم قتل عام کے بعد یہ دہشت گرد فرانس فرار ہو گئے اور انسانی حقوق کی دعویدار بعض مغربی حکومتوں کی حمایت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے خلاف اپنے مجرمانہ اقدامات کو جاری رکھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا: "انہوں اپنی ذلت آمیز زندگی کے لئے مجرم صدام کی گود میں پناہ لی اور بعث حکومت کے ساتھ مل کر اپنے ہم وطنوں کے خلاف بزدلانہ جنگ کا حصہ بنے۔ "
کنعانی نے واضح کیا: ان کی شرارتیں یہیں نہیں رکیں بلکہ انہوں نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی خدمات حاصل کر کے ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کے قتل میں کردار ادا کیا، اور 17000... شہداء کا قتل، گروہ منافقین کی کارستانی ہے جو بعض مغربی حکومتوں کی حمایت سے انجام پائی، جو کہ اب بھی ان دہشت گردوں کو سیاسی اور مالی امداد دینے سے گریز نہیں کرتیں، تاہم مسترد شدہ منافقین اور ان کے حامیوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔"

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: ہم "حکومتی ہفتہ" کے موقع پر شہید رجائی اور باہنر اور دیگر شہیدوں کے یوم شہادت کی مناسبت سے ان کے مقدس مشن اور نظریات سے تجدید عہد کرتے ہیں۔

News ID 1926240

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha