ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
-
پاکستان کے ساتھ دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ جنگ میں تعاون جاری رکھیں گے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: خطے میں سلامتی کے استحکام اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
-
امریکہ فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف جارحیت میں صیہونی رجیم کے ساتھ شریک ہے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس سوشل پلیٹ فارم پر ایک پیغام میں لکھا کہ امریکہ کو فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف جرائم میں صیہونی حکومت کے ساتھ شراکت داری کی قانونی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں اور نتائج کو قبول کرنا ہوگا۔
-
اسرائیلی رجیم "جھلسی ہوئی زمین" جیسے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی رجیم، فلسطینی مزاحمت اور قوم پر فتح حاصل کرنے کے لئے "جھلسی ہوئی زمین" جیسے رسوائے زمانہ منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
-
اسرائیل کی حمایت کرنا ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگانے کے مترادف ہے، ایران
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم جاری رکھنے کے لئے صیہونی رجیم کی حمایت نہ صرف رسوائی کا باعث بن رہی ہے بلکہ یہ ایک ہارے ہوئے گھوڑے پر شرط لگانے سے بھی بدتر ہے۔
-
فلسطینی مزاحمت کے خاتمے کا صہیونی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ بلاشبہ فلسطینی مزاحمت کو ختم کرنے کا صیہونیوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
-
17ہزار شہداء مغرب کے حمایت یافتہ گروہ "منافقین" کی دہشت گردی کا شکار ہوئے، ایران
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: سترہ ہزار شہداء گروہ منافقین کی دہشت گردی کا شکار ہوئے جن کی حمایت انسانی حقوق کی دعویدار بعض مغربی حکومتوں نے کی ہے۔
-
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان نے دہشت گردوں کے سرغنے کو سزا کے فیصلے پر جرمنی کی تنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردوں کو سزا دینے کے معاملے میں کسی سے اجازت نہیں لے گا۔
-
امریکہ طبس کے واقعے سے سبق حاصل کرے، ایرانی وزارت خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایران کی خودمختاری پر حملہ کیا لیکن اللہ کے فضل و کرم سے صحرائے طبس میں تاریخی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔
-
صہیونیوں کی ایران مخالف پالیسی شکست سے دوچار ہے، ایرانی وزارت خارجہ
اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنے کی مکروہ سازش ناکام ہونے کی وجہ سے نوروز اور قرآنی بہار کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔