مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ سرکاری اطلاعات کے مطابق جنوبی بیروت پر صہیونی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہے جب کہ ضاحیہ میں کل ہونے والی جارحیت اور حالیہ دو دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد 70 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف صیہونی رجیم نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 119 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا جب کہ 209 افراد زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس وحشیانہ جارحیت اور بربریت کے باوجود اسرائیلی حکومت کو امریکہ کی جانب سے غیر مشروط سیاسی، عسکری اور انٹیلی جنس حمایت اور پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس رجیم کے حالیہ جرائم کو اپنے دفاع کے منحرف نعرے کے ساتھ سپورٹ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ فلسطین، لبنان اور شام کے خلاف جرائم میں صیہونی حکومت کے ساتھ شراکت داری کی قانونی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو قبول کرے۔ کیونکہ وہ اس وحشی رجیم کی نہایت بے شرمی سے حمایت کر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ