مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ خبررساں ذرائع نے صیہونی طیاروں کی جنوبی لبنان پر شدید بمباری کی اطلاع دی ہے۔
غاصب رجیم کے حملوں کی دوسری لہر میں 20 فضائی حملے کئے گئے ہیں۔
اسرائیلی طیاروں نے دریائے لیطانی کے اطراف کے علاقوں پر شدید بمباری کی۔
بعض ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے طیاروں نے جنوبی لبنان پر 100 حملے کیے ہیں۔
تاہم اس کے ساتھ ہی مقبوضہ فلسطین کے شمال میں کریات شمونہ قصبے اور بعض دیگر علاقوں میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جو حزب اللہ کی جوابی کاروائی کا نتیجہ ہیں۔
آپ کا تبصرہ