31 اگست، 2024، 2:39 PM

برازیل نے "ایکس" کو فلٹر کردیا

برازیل نے "ایکس" کو فلٹر کردیا

برازیل کی اعلی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، برازیلی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ملک کی اعلی عدلیہ کے سربراہ الیگزینڈر ڈی مورائس نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ "ایکس" کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ایکس کے سربراہ ایلن مسک برازیل کی عدالت کی توہین میں مرتکب ہوچکے ہیں۔ وہ خود کو عالمی ممالک کے قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں لہذا ایکس کو بند کیا جائے۔

یاد رہے کہ مورائس نے ایلن مسک کو بدھ کے روز الٹی میٹم دیا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر برازیل میں اپنا قانونی نمائندہ تعیینات کریں۔ یکم اگست کے بعد سے برازیل میں ایکس کا کوئی نمائندہ نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے ملکی کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ پانچ دن کے اندر ان کے حکم پر عملدرامد کرتے ہوئے ایکس کو بند کیا جائے۔

برازیل ایکس کے لئے اہم مارکیٹ شمار ہوتا ہے جہاں تقریبا 40 ملین ایکس کے صارفین موجود ہیں۔

News ID 1926276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha