مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ برازیل اور ایلن مسک کے درمیان جاری تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے بعد ایلن مسک کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
اگست کے اواخر میں برازیل کی عدالت کے جج نے ایکس کو بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے بعد ادارے کے سربراہ ایلن مسک تین ملین سے زائد اثاثے منجمد کرنے کا آرڈر جاری کیا گیا ہے۔
برازیلی جج نے ایلن مسک کا اکاونٹ منجمد کرنے کے علاوہ کمپنی کے دفتر اور مالی وسائل بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایلن مسک نے عدالتی حکم کے بارے میں بارے میں اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ سٹارلنک کے اکاونٹ بند کرنا غیر قانونی عمل ہے۔
انہوں نے انتباہ کیا تھا کہ برازیل کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
دوسری طرف برازیلی جج نے انتباہ کیا ہے کہ ایکس استعمال کرنے کے لئے وی پی این استعمال کرنے والوں پر روزانہ تقریبا 9 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ