30 نومبر، 2022، 3:23 PM

کویتی پارلیمنٹ کی غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانےکی مخالفت اور مقاومت کی حمایت پر زور

کویتی پارلیمنٹ کی غاصب صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانےکی مخالفت اور مقاومت کی حمایت پر زور

فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کویتی پارلیمنٹ کے اراکین نے غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مقاومت کی حمایت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر کویتی پارلیمنٹ کے 42 ارکان نے ایک پٹیشن پر دستخط کر کے تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت پر زور دیا۔ بیان میں غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شدید مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے مقاومت اور مقاومت کے حامیوں کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے۔

کویتی ارکان پارلیمنٹ نے جنگی جرائم میں ملوث صہیونیوں کے خلاف ہیگ (بین الاقوامی فوجداری عدالت) میں مقدمہ چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کویت کی پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے جہاد اور جائز مقاومت کی حمایت کے اپنے عہد پر تاکید کی اور قابض حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت کرتے ہیں۔

بیان مزید میں کہا گیا ہے کہ فلسطین، جہاد اور فلسطینیوں کے غصب شدہ حقوق کے دوبارہ حصول تک ان کی جائز جدوجہد کی حمایت کرنا کویت کی حکومت اور قوم کے بنیادی اور سرکاری اصولوں میں سے ایک ہے۔

کویتی پارلیمنٹ کے اراکین نے مزید تاکید کی کہ یروشلم، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مسلسل مقاومت اور 1948 کی سرزمینوں میں استشہادی کاروائیوں نے آزادی فلسطین کی امید کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

پٹیشن کے آخر میں کویتی پارلیمنٹ کے اراکین نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطنی قوم کی حمایت کریں اور صہیونی حکومت کے جرائم کو برملا کر کے ان پر جنگی جرائم کے ارتکاب کے جرم میں بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے۔

News Code 1913439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha