1 ستمبر، 2022، 10:19 AM

دہشتگرد منافقین کے حامیوں کے دہشت گردی سے لڑنے کے دعوے مضحکہ خیز ہیں،آیت اللہ جنتی

دہشتگرد منافقین کے حامیوں کے دہشت گردی سے لڑنے کے دعوے مضحکہ خیز ہیں،آیت اللہ جنتی

گارڈین کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ان ملکوں کی جانب سے دہشت گردی سے لڑنے کے دعوے کرنا کہ جن کے سائے میں منافقین (انقلاب مخالف قوتوں) کی دہشت گرد تنظیم  جرائم کا ارتکاب کرتی ہے، مضحکہ خیز دعوے ہیں جبکہ ایران کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی گارڈین کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ جنتی نے گارڈین کونسل کے اجلاس کی رسمی کاروائی شروع کرنے سے پہلے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سابق ایرانی صدر شہید رجائی اور وزیر اعظم شہید باہنر کی مظلومانہ شہادت کا دن تھا جنہیں منافقین کی دہشت گردانہ کاروائی میں شہید کیا گیا اور اسی مناسبت سے اس دن کو دہشت گردی سے جنگ کے دن سے موسوم کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ شہید رجائی اور باہنر کا جرم یہ تھا کہ وہ عوام کی بے لوث خدمت کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ دہشت گردی سے متاثر ہوا ہے اور یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب انسانی حقوق کے دعویداروں نے کبھی بھی اس حقیقت کو دیکھنا تک گوارا نہیں کیا۔ 

آیت اللہ جنتی نے مزید کہا کہ ان ملکوں کی جانب سے دہشت گردی سے لڑنے کے دعوے کرنا کہ جن کے سائے میں منافقین (انقلاب مخالف قوتوں) کی دہشت گرد تنظیم جرائم کا ارتکاب کرتی ہے، مضحکہ خیز دعوے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا ہے ہمارے زمانے کے عجائبات میں سے ایک یہ ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کے بانی اور سرکردہ ملک دہشت گردی سے جنگ کے دعویدار بنے ہوئے ہیں۔ موجودہ دور میں حکومتی دہشت گردی کا سب سے واضح مصداق غاصب صیہونی ریاست ہے۔ 

آیت اللہ جنتی نے اربعین حسینی (ع) کے ایام نزدیک آنے اور زائرین کی مقامات مقدسہ روانگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم امام حسین (ع) کے عزادار ہیں اور سرور و سردار شہیداں (ع) کی یاد اور راہ کو زندہ رکھ سکتے ہیں۔

News ID 1912227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha