3 ستمبر، 2022، 1:58 PM

عراقی ویزا ہونے کی صورت میں پاکستانی زائرین ایران سے عراق جا سکتے ہیں، اربعین کمیٹی ایران

عراقی ویزا ہونے کی صورت میں پاکستانی زائرین ایران سے عراق جا سکتے ہیں، اربعین کمیٹی ایران

مرکزی اربعین کمیٹی کے رابطہ کار نے غیر ایرانی، پاکستانی اور افغانی زائرین کے زمینی راستوں سے ایران سے گزرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔ 

مرکزی اربعین کمیٹی کے رابطہ کار حسین پلارک نے مہر کے نامہ نگار کو غیر ایرانی زائرین کے زمینی راستوں سے گزرنے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی اور افغانی زائرین کی طرح کے غیر ایرانی زائرین ایران سے عراقی ویزے کے ساتھ گزر سکیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ غیر ایرانی زائرین کے لیے عراق کا ویزہ لینا ضروری ہے۔ مرکزی اربعین کمیٹی کے رابطہ کار نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی زائرین نے اپنے ملک سے عراق کا ویزہ لیا ہوا ہو تو ایران کی زمینی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوسکتے ہیں تاہم اگر کسی کے پاس عراق کا ویزا نہ ہو تو صرف ہوائی راستوں سے ہی عراق جا سکتے ہیں۔ 

افغانی زائرین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ مہاجرین جن کے پاس اس ایران کا اقامتی کارڈ موجود ہے اسی کارڈ کے ذریعے سے عراق میں داخل ہوسکتے ہیں۔

News ID 1912246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • سید محمود الحسن IN 22:53 - 2022/09/03
      0 0
      ہر صورت میں کربلا جا نا ہے