مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پانچوں پاکستانیوں نے مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں مظاہرہ کیا تھا۔
سزا پانے والوں میں خواجہ حماد،عقیل شہزاد، غلام رسول چوہان، نواز خان، خالد صالح عمر شامل ہیں۔ سزا یافتگان نے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاجی مہم چلائی۔ سوشل میڈیا پر احتجاجی نعرے بازی کی ویڈیوز وائرل کی گئیں۔ مکہ مکرمہ کے مقامی ہوٹل میں احتجاجی مظاہرہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ احتجاجی مظاہرہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر کیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ