اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا

اسرائيلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں افائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائيلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں افائرنگ کرکے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فوجی آپریشن کے دوران ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی جوان شہید ہوگئے۔ مغربی کنارے میں ہی اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں میں 8 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔  فلسطین کی وزارت صحت نے بھی 3 فلسطینیوں کی شہادت اور 8 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔               

News Code 1911228

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha