5 اگست، 2021، 5:09 PM

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کا آغاز

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایران کے آٹھویں صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایران کے آٹھویں صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس باوقار تقریب میں ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ 73 ممالک سے 115 مہمان وفود شریک ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور ، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے  اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی شریک ہیں جن میں عراق کے صدر برہم صالح، افغانستان کے صدر اشرف غنی ، پاکستانی سینیٹ کے سربراہ محمد صادق سنجرانی، ہندوستنای حکومت کے خصوصی نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے اور دیگر عالمی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔

اس باوقار تقریب سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای خطاب کریں گے۔

صدر ابراہیم رئیسی  حلف اٹھانے اور حلف نامہ پر دستخط کرنے کے بعد تقریب کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

News ID 1907664

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha