30 جولائی، 2024، 3:14 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

صدر پزشکیان کی حلف برداری، تقریب کی تفصیلات، ملکی حکام اور غیر ملکی اعلی وفود شرکت کریں گے

صدر پزشکیان کی حلف برداری، تقریب کی تفصیلات، ملکی حکام اور غیر ملکی اعلی وفود شرکت کریں گے

منگل کی سہ پہر کو ہونے والی صدر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں اعلی سیاسی اور دفاعی حکام کے علاوہ غیر ملکی اعلی وفود کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج 30 جولائی منگل کی سہ پہر ایرانی پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں ایرانی اعلی سیاسی اور دفاعی رہنماؤں کے علاوہ بڑی تعداد میں غیر ملکی اعلی سرکاری شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

اسلامی جمہوری ایران کے آئین کی شق 121 کے مطابق صدر پزشکیان اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے تمام تر صلاحیتوں اور استعداد کو بروئے کار لانے کا عہد کریں گے اور آخر میں حلف نامے پر دستخط کریں گے۔

غیر ملکی اعلی سرکاری وفود

ایرانی پارلیمنٹ کی حلف برداری کمیٹی کے سربراہ علی رضا شریفی نے تقریب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کے اعلی سرکاری وفود تقریب میں شریک ہوں گے جن میں تاجکستان، ترکمانستان، وسطی افریقہ، پاکستان، شام، سربیا، کیوبا، آذربائیجان، آرمینیا، جارجیا اور گنی بساؤ صدور اور وزرائے اعظم جبکہ روس، الجزائر، بیلاروس، قازقستان، ازبکستان، ملائیشیا، عراق، برکینا فاسو، یوگنڈا، کومور، مالی، سری لنکا، سینیگال اور شمالی کوریا کے پارلیمانی سربراہان بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، لبنان، اردن، میانمار، زمبابوے، کرغزستان، برازیل، مالدیپ اور گیبون کے نائب صدور اور نائب وزرائے اعظم کی شرکت کا اعلان کیا ہے۔ تنزانیہ، نائجر، وینزویلا، بحرین، یمن، لیبیا، مصر، سوڈان، بولیویا، کویت، موریطانیہ، میانمار، کانگو، گیمبیا اور اریٹیریا نے بھی وزرائے خارجہ کی سطح پر اپنی شرکت کا اعلان کیا ہے۔

بھارت، نکاراگوئے، نائجیر، گھانا، بلغاریہ، آئس لینڈ، تیونس، ہنگری، کولمبیا، ایکواڈور، میکسیکو، چلی، یوراگوئے، مالٹا اور سیرا لیون سمیت دیگر ممالک اس تقریب میں اپنے وزراء یا سفیر بھیجیں گے۔

بین الاقوامی تنظیموں OIC، APA، ECO، D8، PUIC، IORA اور شنگھائی تعاون کونسل کے سربراہان بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

ملکی سیاسی و دفاعی حکام

پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ غیر ملکی مہمانوں کے علاوہ تقریب میں دفتر رہبر معظم، ایرانی عدلیہ، پارلیمنٹ، شورائے نگہبان، مجلس خبرگان اور مجمع تشخیص مصلحت کے سربراہان بھی شرکت کریں گے جبکہ سابقہ حکومت کی کابینہ کے وزراء اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے۔

شریفی نے مزید کہا کہ تقریب حلف برداری کو ذرائع ابلاغ میں بھی بھرپور کوریج دی جائے گی۔ اس حوالے سے ملکی اور بین الاقوام ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود ہوگی۔ تقریب کو ایرنی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا کے 600 سے زائد نمائندے تقریب کی کوریج کے فرائض انجام دیں گے۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر شروع میں تقریب کے آغاز کا اعلان کریں گے۔

تقریب کی تفصیلات

1۔ اس کے بعد سب سے پہلے اسلامی جمہوری ایران کا ترانہ پڑھایا جائے گا۔

2۔ تلاوت کلام مجید

3۔ پارلیمنٹ کے سربراہ کا خطاب اور خیرمقدمی کلمات

4۔ چیف جسٹس کا خطاب

5۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر کی حلف برداری

6۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر کا خطاب

7۔ پارلیمنٹ کے سربراہ کے اختتامی کلمات

کابینہ اور وزراء کی نامزدگی کی مدت

ایرانی پارلیمنٹ کے داخلی آئین کی شق 202 کے مطابق صدر مملکت کی ذمہ داری ہے کہ حلف برادری کے بعد دو ہفتوں کے اندر اپنی کابینہ کے نام، ان کی قابلیت، علمی اور انتظامی کارکردگی اور ایجنڈا پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

پارلیمنٹ کے سربراہ کی ذمہ داری ہے کہ اولین اجلاس میں کابینہ کے وزراء کے ناموں کی وصولی کا اعلان کرے۔ اس کے بعد ہر نامزد کے بارے میں تحقیقات کے لئے متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کو حکم دیا جائے گا۔

News ID 1925667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha