30 جولائی، 2024، 4:24 PM

ہندوستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، درجنوں ہلاک متعدد زخمی

ہندوستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، درجنوں ہلاک متعدد زخمی

ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث پہاڑ سے مٹی کا بڑا تودا دیہات پر گرنے سے پورا گاؤں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے میں تباہ ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیرالہ کے وایناڈ میں مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے منگل کی صبح 4 گھنٹے میں 3 بڑے لینڈ سلائیڈنگ ہوئے۔ منڈکئی، چورلمالا، اٹامالا اور نولپوزہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ان دیہات کے سینکڑوں گھر ملبے تلے دب گئے اور تباہ ہو گئے۔ صرف چورلمالا میں 200 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

دریا میں تیرتی لاشیں، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور پل تباہی کے مناظر پیش کر رہے ہیں جہاں 200 کے قریب مکانات بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔ اب تک درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اب بھی سینکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف پی ایم مودی اور وایناڈ کے ایم پی راہول گاندھی نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو د۔و لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

News ID 1925674

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha