امریکہ میں چرچ کی پارکنگ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

امریکہ میں چرچ کی پارکنگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں چرچ کی پارکنگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے۔

امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے پویالپ میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں انسٹریکٹر دو طالبہ کو طیارہ اُڑانے کی تربیت دے رہا تھا کہ طیارے کی پاور سپلائی بند ہوگئی۔

طیارہ انسٹریکٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور ہچکولے کھاتے ہوئے چرچ کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے اور پارکنگ ایریا میں بھی کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے کو چرچ کی پارکنگ سے ہٹا دیا اور طیارے میں سوار تینوں افراد کو اسپتال منتقل کیا جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں گرنے والا یہ دوسرا طیارہ ہے۔

News Code 1903532

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =