امریکہ میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیاجس میں سوار دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی بحریہ کا تربیتی طیارہ ریاست الاباما کے قریب گر کر تباہ ہو گیاجس میں سوار دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ کاونٹی روڈ 55 کے قریب فولی ایریا میں گر کر تباہ ہوا۔ امریکہ کی نیول ائیرفورس نے بھی طیارے کے حادثے میں دونوں پائلٹس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ہلاک ہونے والے پائلٹس کے نام جاری نہیں کیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

News Code 1903581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =