ایران کےخلاف ٹرمپ اور بائیڈن کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں /چين میں ایران کا سرمایہ  مسدود نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چين میں ایران کے سرمایہ کے مسدود نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ چين میں موجود سرمایہ سے ایران بعض اجناس کے لئے استفادہ کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے چين میں ایران کے سرمایہ کے مسدود نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ چين میں موجود سرمایہ سے ایران بعض اجناس کی خرید کے لئے استفادہ کرتا ہے۔

خطیب زادہ نے افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ کے دورہ تہران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ عبداللہ کی ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا گيا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور ایران افغانستان میں امن و سلامتی بحال کرنے کے سلسلے میں تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

خطیب زادہ نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن یا ٹرمپ کی کامیابی سے ایران پر کوئی اثر نہیں پڑےگا کیونکہ دونوں کی ایران کے ساتھ عداوت اور دشمنی نمایاں ہے۔

News Code 1903500

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =