ٹرمپ کورونا وبا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، جو بائیڈن

امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ چیلنجر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک کہتے ہیں کہ لوگ تنگ آگئے ہیں،مگر عوام کورونا وائرس کے بارے میں ٹرمپ کے بار بار جھوٹ بولنے سے تنگ آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈیموکریٹ چیلنجر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک کہتے ہیں کہ لوگ تنگ آگئے ہیں،مگر عوام کورونا وائرس کے بارے میں ٹرمپ کے بار بار جھوٹ بولنے سے تنگ آئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ امریکی عوام اس بات سے تنگ آئے ہیں کہ کورونا سے اموات بڑھ رہی ہیں۔ ملازمتیں ختم ہورہی ہیں اور ٹرمپ کورونا وبا کو سنجیدگی سے لینے کے لیے تیار ہی نہیں۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے منصوبے کی بجائے ماہرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کورونا کے معاملے پر بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

News Code 1903513

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha