افغانستان میں 20 سال کی جنگ صرف 20 دن میں ختم نہیں کی جاسکتی، اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری 20 سال کی جنگ محض 20 دن میں ختم نہیں کی جاسکتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری 20 سال کی جنگ محض 20 دن میں ختم نہیں کی جاسکتی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا کے دو روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم 20 سال کی جنگ کو محض 20 دن میں ختم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان جرات کا مظاہرہ کریں اور قومی جنگ بندی کا اعلان کریں۔

قبل ازیں اشرف غنی نے ایک لیکچر کے دوران کہا کہ افغانستان کا طویل تنازع بندوق کی آڑ میں نہیں، مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔ اس سے قبل افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ دونوں اطراف کے ضابطہ اخلاق پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کاروں کے مابین مذاکرات کا مقصد افغانستان کے 19 سالہ تنازع کو ختم کرنا ہے، البتہ مذاکرات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کو مرتب کرنے کے سلسلے میں چند معاملات کے باعث تعطل کا شکار ہیں۔

News Code 1903336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 2 =