افغانستان کے صدر اشرف غنی کا قطر کا دورہ

افغانستان کے صدر اشرف غنی بین الافغان مذاکرات کے سلسلے میں اعلیٰ قطری قیادت سے تبادلہ خیال کرنے دوحہ پہنچ گئے تاہم وہ دورے کے دوران طالبان کے وفد سے ملاقات نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی بین الافغان مذاکرات کے سلسلے میں اعلیٰ قطری قیادت سے تبادلہ خیال کرنے دوحہ پہنچ گئے تاہم وہ دورے کے دوران طالبان کے وفد سے ملاقات نہیں کریں گے۔

اشرف غنی اپنے وفد کے ہمراہ قطر اور کویت کے مختصر سرکاری دورے پر دوحہ پہنچ گئے جہاں وہ قطری قیادت اور بین الافغان مذاکرات کے لیے موجود افغان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران افغانستان میں امن کی بحالی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور 29 فروری کو امریکہ و طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا جائے گا۔

افغان تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر اشرف غنی ملک میں تشدد کی حالیہ لہر کے حوالے سے قطری قیادت کو اعتماد میں لیں گے اور طالبان کو مسلح کارروائیاں رکوانے کا مطالبہ کریں گے۔

News Code 1903296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =