افغانستان کے صوبہ لغمان میں گورنر کے قافلے پر حملے سے 8 افراد ہلاک

افغانستان میں ہوئے خودکش دھماکے میں صوبہ لغمان کے گورنر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ہوئے خودکش دھماکے میں صوبہ لغمان کے گورنر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مشرقی صوبہ لغمان کے گورنر رحمت اللہ یارمل کے قافلے سے حملہ آور نے اپنی بارود سے بھری گاڑی کو ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 28افراد زخمی بھی ہوئے۔ گورنر کے ترجمان کے مطابق جب گاڑی کو ٹکر ماری گئی اس وقت گورنر اپنے دفتر جارہے تھے، ان کے چار محافظ اور چار عام شہری ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔

یہ بات ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صدر اشرف غنی افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے آغاز کے تین ہفتوں بعد قطری عہدیداروں سے ملاقات کے لیے دوحہ روانہ ہوئے ہیں۔

 ابھی تک کسی نے لغمان حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن مذکورہ صوبے میں طالبان خاصے سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کو مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک انتظامی عمارت کے داخلی دروازے پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔

News Code 1903289

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =