امریکی صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روک دیا ہے۔امریکی سینیٹ میں قرارداد کے حق میں 55 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے، 8 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔

قرارداد کے مطابق امریکی صدر کو ایران کیخلاف جنگ کی صورت میں کانگریس سے منظوری لینا پڑے گی اور جارحیت میں ملوث امریکی فوجیوں کو واپس بلانا پڑے گا۔ امریکی صدر نے ایسی کسی بھی قرارداد پر ووٹنگ سے خبردار کیا تھا، اور وائٹ ہاؤس نے قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔

News Code 1897830

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =