مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں سینیٹ نے ایک قرارداد منظور کر لی ہے، جس کے تحت صدر ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر نہیں کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ قرارداد امریکی سینیٹ میں 50 ووٹوں کے مقابلے میں 48 ووٹوں سے منظور کی گئی۔ یہ اقدام "وار پاورز ایکٹ" کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد فوجی تنازعات میں امریکا کی شمولیت کے فیصلے میں کانگریس کے آئینی کردار کو مضبوط بنانا ہے۔
قرارداد کے مطابق، اگر امریکی حکومت ایران کے خلاف کوئی نئی فوجی کارروائی کرنا چاہے تو اسے پہلے کانگریس سے منظوری حاصل کرنا ہوگی، تاہم صدر ٹرمپ کے پاس اس قانون کو ویٹو کرنے کا اختیار موجود ہے۔
اس سے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان بھی ایک غیر معمولی اقدام کے تحت ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے سے متعلق قرارداد کے حق میں ووٹ دے چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ