یمنی فورسز کی سعودی فوجیوں پر مہلک ضربیں

یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے مختلف محاذوں پر سعودی عرب کی جارح فوج پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے مختلف محاذوں پر سعودی عرب کی جارح فوج پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل، الجوف اور لحج کے محاذوں پر سعودی عرب کے حملہ آور فوجیوں پر کاری ضربیں وارد کرتے ہوئے درجنوں سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے ۔ یمنی فوج کے مطابق الجبلیہ علاقہ میں یمنی فورسز نے 10 سعودی فوجیوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا ہے۔یمنی فورسز نے لحج میں بھی 7 سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

News Code 1883442

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =