یمنی فورسز نے سعودی عرب کے 81 کرائے کےفوجیوں کو ہلاک کردیا

یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور نشانہ بازوں نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے 81 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور  نشانہ بازوں نے  گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب کے 81 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمن کے مختلف محاذوں پر سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یمنی فورسز کے نشانہ بازوں نے گذشتہ 48 گھنٹوں ميں صنعا، مآرب، تعز اور الجوف کے 4 محاذوں پر سعودی عرب کے 81 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

News Code 1883291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =