مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے حمایت جاری رکھیں گے اور ہندوستان کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے مظفرآباد سیکٹرکا دورہ کیا۔ دورے کے دوران فوجی جوانوں نے بھارتی جارحیت پر آرمی چیف کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا، آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسران اورجوانوں سے ملاقات بھی کی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کودرپیش دفاع اورسلامتی کے چیلنجز سے آگاہ ہے، پاک فوج ہرمحاذ پرہرخطرے کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو اندرونی سطح پر وہابی دہشت گردی سے بہت بڑا اور زبردست خطرہ ہے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے حمایت جاری رکھیں گے اور ہندوستان کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔
News ID 1873104
آپ کا تبصرہ