3 فروری، 2017، 10:19 PM

پاکستان کی ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی

پاکستان کی ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کی دھمکی

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل جاوید قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار سے ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل جاوید قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سرحد پار سے ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، لاہورگیریژن آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹرزاور ہیڈکوارٹرز پاک رینجرز چناب میں آپریشنل تیاریوں اوردیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ہندوستانی  فورسز کی طرف سے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی پر پنجاب رینجرزکی جوابی کاروائیوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔آرمی چیف نے لاہور گیریژن میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور اشتعال انگیزی کرکے ہندوستان مسئلہ کشمیر توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔

News ID 1870190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha