30 ستمبر، 2016، 8:14 PM

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی فوج  دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن میں فوج کے تربیتی مرکز کا دورہ کیا، آرمی چیف کے ہمراہ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی تھے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تربیتی مرکز میں افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں پاک فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہروقت تیار ہیں ۔

News ID 1867276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha