2 دسمبر، 2016، 5:39 PM

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپورجواب دیا جائے، پاکستانی آرمی چیف

لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپورجواب دیا جائے، پاکستانی آرمی چیف

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کوہدایت کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپورجواب دیا جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں کوہدایت کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا بھرپورجواب دیا جائے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوج کی 10 کورکے ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا، جنرل قمرباجوہ نے ایل اوسی پراگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا حل نہایت ضروری ہے، لائن آف کنٹرول پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کا مقصد دنیا کی توجہ بھارتی زیر انتظام کشمیرسے ہٹانا ہے، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہوگا۔

News ID 1868724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha