23 فروری، 2017، 8:50 PM

پاکستانی فوج مشرقی سرحد پر خطرات کا مؤثرجواب دینےکے لیے تیار

پاکستانی فوج مشرقی سرحد پر خطرات کا مؤثرجواب  دینےکے لیے تیار

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچن کے دورے کے دوران کہاہے کہ پاکستانی فوج مشرقی سرحد پر خطرات کا مؤثرجواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچن کے دورے کے دوران کہاہے کہ پاکستانی فوج مشرقی سرحد پر خطرات کا مؤثرجواب دینےکے لیے ہر دم تیار ہے۔ٓئی ایس پی آر کے مطابق گوما اور گلگت میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری آزادی شہدا کی مرہون منت ہے، فوج گلگت بلتستان کے حقوق یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی بھرپورحمایت کررہی ہے جب کہ دشوار گزار راستوں اور موسم کی مشکلات کے باجود پاکستان کا دفاع کریں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کے اسکردو پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے گلگت بلتستان کے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

News ID 1870660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha