29 جنوری، 2016، 5:08 PM

نواز شریف کی آستینوں میں سانپ چھپے ہوئے ہیں

نواز شریف کی آستینوں میں سانپ چھپے ہوئے ہیں

پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنما سید خورشید شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی آستینوں میں سانپ چھپے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنما سید خورشید شاہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی آستینوں میں سانپ چھپے ہوئے ہیں۔ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے چوہدری نثار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ وہ چوہدری نثار کی بات کا جواب پارلیمنٹ میں نوازشریف کی موجودگی میں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کسی کی حکومت نہیں بلکہ جمہوریت بچائی تھی۔'آج میرے خلاف بولنے والے ماضی میں میرے ہاتھ چومتے رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ الزام لگانا موجودہ حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے اور وزیراعظم نے انہیں مطمئن نہ کیا وہ عدالت جائیں گے۔حزب اختلاف کے رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کی خاموشی کو چوہدری نثار کی حمایت سمجھا جائےگا۔ واضح رہے کہ  وزیر داخلہ نے سید خورشید شاہ پر الزام عائد کیا کہ اپوزیشن لیڈر نے اپنے عہدے کا کس طرح حکومت وقت سے فائدہ اٹھایا یہ ایک علیحدہ کہانی ہے۔ میں ایسے شخص کو اتنی اہمیت نہیں دینا چاہتا۔ مجھے افسوس ایک بات کا ہے ان کے نام کے ساتھ سید ہے اور ایک سید اتنی غلط بیانی کرے مجھے اس پر افسوس ہوا۔ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

News ID 1861426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha