مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ چوہدری نثار ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے وزیرداخلہ کے سامنے بے بس ہیں۔ سکھر میں کاشت کاروں کو آٹو رکشے کی تقسیم کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا کی جانب سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو پرویز مشرف دور میں بھی وزیر ہی تھے، ہمارے دور میں عوام کی خدمت کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان میں سب سے بڑی رکاوٹ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار ہیں ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف چوہدری نثار کے سامنے بے بس ہیں۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے اور اس میں ملک کے سربراہ کے خاندان کا نام آنا اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سب سے بڑی رکاوٹ چوہدری نثار ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے وزیرداخلہ کے سامنے بے بس ہیں۔
News ID 1869931
آپ کا تبصرہ