12 دسمبر، 2015، 10:08 PM

نوازشریف 90 کی سیاست کو دہرا رہے ہیں

نوازشریف 90 کی سیاست کو دہرا رہے ہیں

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نوازشریف 90 کی سیاست کو دہرانا چاہتے ہیں توہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم  نوازشریف 90 کی سیاست کو دہرانا چاہتے ہیں توہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے  حزب اختلاف کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اپنی قیادت کومصیبت میں بھولنے والےسندھ نہیں بلکہ وفاق کودھمکیاں دے رہے ہیں جب کہ وفاق مضبوط ستون ہے لہٰذا اسے کمزورنہ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے صوبوں میں صرف سندھ ہی ہے جو وفاق کو ساتھ لے کرچلنا چاہتا ہے لیکن اگرنوازشریف 90 کی سیاست کو دہرانا چاہتے ہیں توہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے لیے پیپلزپارٹی نے بہت سی قربانیاں دی ہیں اور جمہوریت کے لیے ہی حکومت کے ساتھ آگ میں کود پڑی جب کہ پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے خلاف نہ صرف جنگیں لڑیں بلکہ قربانیاں بھی دیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں، کرپشن صرف سندھ میں نہیں پنجاب میں بھی ہے اور کرپشن کے خلاف اتنے ہی ہیں جتنا کہنے والے کہنے کی حدتک ہیں لیکن اگر کرپشن  کے خلاف نئی قانون سازی کی ضرورت ہے توہم ساتھ ہیں۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ رینجرز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کرداراداکیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت اس کے ساتھ ہے جب کہ رینجرز کے اختیارات وہی ہیں جوانہیں دیئے گئے ہیں۔

News ID 1860262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha