مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان لندن میں ملاقات طے پا گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ملاقات میں شامل کرنے کی شرط عائد کی تھی جسے وزیراعظم نوازشریف نے منظور کر لیاہے ۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثاربھی اس ملاقات کے سلسلے میں لندن گئے ہیں ،واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار نے اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں جرمنی جانے کا اعلان کیا تھا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کی خبریں میڈیا میں آتی رہی ہیں لیکن اس حوالے سے وزیر اعظم کے دفتر سے تردید کی جاتی رہی ہے ۔
آپ کا تبصرہ