14 جولائی، 2015، 1:23 AM

پاکستان کا الطاف کے بارے میں برطانوی حکومت سے رجوع کرنے کا اعلان

 پاکستان کا الطاف کے بارے میں برطانوی حکومت سے رجوع کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی تقریر کو غیر مہذبانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت الطاف حسین کے بارے میں برطانوی حکومت سے رجوع کرےگی الطاف حسین دشمن کی زبان میں بات کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی تقریر کو غیر مہذبانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت الطاف حسین کے بارے میں برطانوی حکومت سے رجوع کرےگی الطاف حسین دشمن کی زبان میں بات کررہے ہیں۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ روز کی گئی تقریر پر اپنے رد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ الطاف حسین کی جانب سے سکیورٹی اداروں کے خلاف بدترین زبان استعمال کی گئی، الطاف حسین نے ہمارے دشمن بھارت کی زبان استعمال کی اور انہوں نے اپنی تقریر میں تہذیب اور شرافت کی تمام حدیں پار کردیں ان کی تقاریر اشتعال انگیزی کی آخری حدوں کو چھو رہی ہیں، الطاف حسین کے معاملے پر ہر طرح سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن اب ان کی تقاریر پر برطانیہ سے بات کرنے کا وقت آگیا ہے۔

News ID 1856591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha