مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے شہر سرت میں اسپتال کے ایک اہلکار نے العربیہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اور غیرعرب ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا میں ایک اسپتال کو آگ لگا دی ہے۔ اس نے کہا کہ اس اسپتال میں بیمار اور زخمی افراد موجود تھے اس نے کہا کہ داعش دہشت گرد سرت میں بے گناہ افراد کو قتل کررہے ہیں اور انھوں نے حال ہی میں الفرجان قبیلہ کے لوگوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
عرب اور غیرعرب ممالک میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے لیبیا میں ایک اسپتال کو آگ لگا دی ہے۔
News ID 1857378
آپ کا تبصرہ