مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے شام کے شہر پالمیرا (تدمر) میں تین افراد کو قدیم ستونوں سے لگا کر ان ستونوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے اور ان ان تینوں کو قتل کر دیا ہے۔ قتل کردہ افراد کے نام نہیں بتائے گئے اور یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں کیوں قتل کر دیا گيا۔ یاد رہے کہ داعش نے ماہ اگست میں پالمیرا پر قبضہ کر لیا تھا تب سے وہ اس شہر میں موجود رومی دور کی یادگاروں کو تباہ کرتے آ رہے ہیں۔ پالمیرا یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے جہاں قبل از مسیح کے دور میں بنائے گئے ایک ہزار سے زیادہ ستون، پانچ سو سے زیادہ مقبرے اور دوسری قدیم یادگاریں واقع ہیں۔ شامی میں جنگی کارروائیاں شروع ہونے سے پہلے ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ سیاح پالمیرا کا سفر کرتے تھے۔
داعش کے جنگجوؤں نے شام کے شہر پالمیرا (تدمر) میں تین افراد کو قدیم ستونوں سے لگا کر ان ستونوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے اور ان ان تینوں کو قتل کر دیا ہے۔
News ID 1859155
آپ کا تبصرہ