شام کے قدیم شہر پالمیرا میں 25 سرکاری فوجیوں کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو جاری

داعش دہشت گردوں نے شام کے قدیم شہر پالمیرا میں 25 سرکاری فوجیوں کی کم عمر دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ اجتماعی قتل کی وڈیو جاری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس 24 کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں  نے شام کے قدیم شہر پالمیرا میں 25 سرکاری فوجیوں کی کم عمر دہشت گردوں کے ہاتھوں بہیمانہ اجتماعی قتل کی وڈیو جاری کی ہے۔ ہفتہ کو ریلیز ہونے والی اس وڈیومیں جن شامی فوجیوں کا قتل دکھایا گیا انہیں 21 مئی کو پالمیرا شہر پر داعش کے قبضے کے بعد پکڑا گیا تھا۔وڈیو میں سبز اور بھورے رنگ کی فوجی وردیوں میں ملبوس افراد کو ایک تاریخی اوپن تھیٹر کے سٹیج پر گولیاں مارتے دکھایا گیا ہے۔گولیاں مارنے والے بچے یا نوعمر لڑکے دکھائی دیتے ہیں جبکہ وڈیو میں مردوں اور بچوں کا ایک ہجوم بھی قدیم تھیٹر کی کرسیوں پر نظر آ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پالمیرا پر قبضے کے بعد شہر اور اطراف میں داعش دہشت گردوں نے مبینہ طور پر تقریباً 200 افراد کو سفاکانہ اور بہیمانہ طور پر قتل کیا تھا

News Code 1856373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha