3 اپریل، 2016، 11:15 AM

شام کے تاریخی شہر پالمیرا سے اجتماعی قبر سے 40 افراد ک لاشیں برآمد

شام کے تاریخی شہر پالمیرا سے اجتماعی قبر سے 40 افراد ک لاشیں برآمد

شامی فوج کو داعش کے قبضے سے آزاد کرائے گئے قدیم شہر پالمیرا میں ایک اجتماعی قبرسے بچوں اورخواتین سمیت40 افرادکی لاشیں ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کو داعش کے قبضے سے آزاد کرائے گئے قدیم شہر پالمیرا میں ایک اجتماعی قبرسے بچوں اورخواتین سمیت40 افرادکی لاشیں ملی ہیں۔  مقتولین میں 24 سرکاری افسران کے رشتے دار اور عام شہری ہیں۔ شام کے مغربی صوبے لاذقیہ کے90 فیصد سے زائد علاقوں سے فوج نے وہابی دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے۔ داعش دہشت گردوں نے ان افراد کو قتل کرکے اجتماعی قبر میں دفن کردیا تھا۔ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف  نے شام سے متصل ترکی کی سرحدوں کو مکمل طور پر بند کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ترکی کی سرحد سے دہشت گرد شام میں داخل ہورہے ہیں ، اقوام متحدہ میں روسی نمائندے ویتالی چورکین کا کہنا ہے کہ ترکی وہابی دہشت گردوں کو بڑے پیمانے پر فوجی امداد دے رہا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1863027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha