12 جون، 2016، 1:17 AM

لیبیائی فورسز نے سرت شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا

لیبیائی فورسز نے سرت شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا

لیبیاکی سرکاری فورسز نے ساحلی شہر سرت کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیاکی سرکاری فورسز نے ساحلی شہر سرت کو وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لیبیا کی فورسز نے جمعہ کے روز شدید لڑائی کے بعد سرت شہر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ اس دوران بحری فوج نے شہر کے ساحل پر کنٹرول حاصل کر لیا تھا تاکہ داعش دہشت گرد سمندر کے راستے فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
فوجی آپریشن ہفتے کی صبح تک جاری رہا جس میں سرکاری فوج کے 11اہلکار ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو سعودی عرب کے وہابیون کی بھر پور حمایت حاصل ہے اور اسلامی ممالک میں وہابی تنظیمیں دہشت گردی پھیلا کر سنیوں کا قلع قمع کررہی ہیں۔

News ID 1864681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha