11 جولائی، 2015، 4:14 AM

تیونس کے 5500 افراد دہشت گردوں سے ملحق

تیونس کے 5500 افراد دہشت گردوں سے ملحق

اقوام متحدہ کے مطابق تیونس کے 5500 شہری عراق،شام اور لیبیا میں دہشت گرد گروہوں سے ملحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق تیونس کے 5500 شہری عراق،شام اور لیبیا میں دہشت گرد گروہوں سے ملحق ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایک وفد نے تیونس کے حکام اور عام افراد کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے لیبیا، عراق اور شام میں سب سے زیادہ دہشت گردوں کا تعلق تیونس سے ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تیونس کے 1000 دہشت گرد شام میں، 1500 دہشت گرد لیبیا میں ، 200  دہشت گرد عراق میں ، 60 دہشت گرد مالی اور 50 دہشت گرد یمن میں سرگرم عمل ہیں۔ادھر تونس کے وزير اعظم الحبیب الصید نے کہا ہے کہ تیونس کی حکومت نے 15000 جوانوں  کو دہشت گردوں سے ملحق ہونے سے روک دیا ہے۔

News ID 1856522

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha