مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے وزیر داخلہ ہادی المجدوب نے اعلان کیا ہے کہ تیونس کے 3000 دہشت گرد لیبیا، عراق اور شام میں لڑ رہے ہیں۔ تیونس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ان تمام دہشت گردوں کے نام اور فہرست وزارت داخلہ میں موجود ہے۔اور تیونس کے دہشت گردوں کے یہ اعداد و شمار درست ہیں جو مختلف اداروں کی طرف سے پیش کئے گئے ہیں۔ تیونس کے وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بعض دہشت گرد عراق، شام اور لیبیا میں ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔
تیونس کے وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ تیونس کے 3000 دہشت گرد لیبیا، عراق اور شام میں لڑ رہے ہیں۔
News ID 1869497
آپ کا تبصرہ