13 جولائی، 2015، 1:31 PM

افغانستان میں خودکش حملے اور 2 بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک

افغانستان میں خودکش حملے اور 2 بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک

افغانستان میں نیٹو اڈے پر ہونے والے خودکش حملے اور 2 بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز کے آپریشن میں 61 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نیٹو اڈے پر ہونے والے خودکش حملے اور 2 بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز کے آپریشن میں 61 دہشت گرد  بھی مارے گئے ہیں۔ ننگرہار میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں اور امریکی ڈرون حملوں میں 48 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان شہر خوست میں غیرملکی فوجی اڈے کے داخلی دروازے پر خودکش کار بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ فوجی اڈے میں افغان اور غیرملکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ مرنے والوں میں غیر ملکی فوجی شامل ہیں یا نہیں۔ نیٹو کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کردی لیکن ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ دریں اثنا صوبہ کپیسا میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ صوبہ کپیسا کے پولیس چیف نے دھماکے اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ دھماکہ ضلع تغاب میں کیا گیا ۔ اے پی پی کے مطابق افغان فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملک میں61 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا، جھڑپوں میں 5 اہلکار بھی مارے گئے۔ فورسز نے 13بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنا دیا ہے۔ طالبان نے صوبہ بغلان میں غوری علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔ صوبہ ننگرہار میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں اور امریکی ڈرون حملوں میں 48 افراد ہلاک ہوگئے۔

News ID 1856581

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha