مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان نے اپنی ویب سائٹ پربیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق قطر دفتر لاعلم ہے جب کہ تمام اختیارات قطر دفتر کو سونپ دیئے گئے ہیں تاہم اسے مذاکرات کے پہلے مرحلے سے متعلق کوئی علم نہیں۔ طالبان کی جانب سے جاری مختصر بیان پر ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کے حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے شہر مری میں ہونے والے مذاکرات میں شریک ہونے والے طالبان نمائندوں کا طالبان کے قطردفتر کے دھڑے سے تعلق نہیں تھا یا انہیں ان کی سرپرستی حاصل نہیں تھی۔واضح رہے کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان 7 جولائی کو مذاکرات کا پہلا دورپاکستان کے سیاحتی مقام مری میں ہوا تھا جس میں طالبان کی جانب سےملا عباس اخوند، عبدالطیف منصوراورحاجی ابراہیم حقانی شریک تھے.
افغان طالبان کے قطر میں قائم سیاسی دفتر نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1856999
آپ کا تبصرہ