مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں24 طالبان دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےہیں۔ ہلمند میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع سنگین میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اس موقع پر فورسز نے متعدد طالبان دہشت گردوں کو حراست میں لیکر انکے قبضے میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔ خامہ پریس کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں داعش کا سینئر رہنما شاہد عمر ہلاک ہوگیا۔ مقامی سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے داعش رہنما کی شناخت شاہد عمر کے نام سے ہوئی ہے جو غیر ملکی افواج کی طرف سے کیے گئے ڈرون حملے میں مارا گیاہے۔
افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں24 طالبان دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئےہیں۔
News ID 1870152
آپ کا تبصرہ